غازی آباد، 14؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )پولیس اہلکار کی کرف سے مبینہ طور گولی مارے جانے پر 21سالہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔یہ شخص پولیس اہلکار کے گھر کے باہر شراب پی رہا تھا۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ایس امانول نے بتایا کہ ششانک اور اس کے دو دوست ڈپٹی انسپکٹر سنجے بھاردواج کے گھر کے باہر گاڑی میں شراب پی رہے تھے۔بھاردواج نے ان کے شراب پینے پر اعتراض کیا جس سے ان کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔اس کے بعد بھاردواج نے گھر میں سے بندوق لاکر ان پر گولی چلا دی۔ششانک کے دوست اسے قریبی اسپتا ل میں لے گئے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔امانول نے بتایا کہ بھاردواج کو ابھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔